لاہور: خاتون کی گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی

لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع

اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ خاتون کے ورثا نے خودکشی اور ذہنی مریضہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق صائمہ پہلے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کرچکی تھی، خاتون جب گنگا رام اسپتال آئی تو اس کا بیٹا بھی اس کے ہمراہ موجود تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے