لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی قتل

لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی مبینہ طور پر قتل ہوگئی۔

واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا عہدے سے مستعفی، وجہ بھی سامنے آگئی

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پاگئے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ تین سال حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور ملزمہ علینہ کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے