ارشد ندیم کو ملنے والےانعامات پر ٹیکس لگے گا۔۔۔؟ ایف بی آر نے بتا دیا
اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامات کی مد میں ملنے والی کروڑوں روپے کی رقم پر ٹیکس نہیں لگے گا ،ترجمان ایف بی آر کہتے ہیں کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء کے تحت قومی ہیرو کو ملنے والے انعامات اس قانون کی زد میں نہیں آتے۔
پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنیوالے اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر ٹیکس وصول کرنے پر باتیں کی جا رہی ہیں اس معاملہ پر قانون کیا کہتا ہے ایف بی کے ترجمان بختیار احمد نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس ادا نہیں لگے گا ، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 156, کی تحت قومی ہیرو کو ملنے والے انعامات اس قانون زد میں نہیں آتے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائنانس بل 2024 ء میں انعامی رقم پر ٹیکس استثناء برقرار ہے، قانون کے تحت نان فائلر پر 30 فیصد اور فائلر پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کرنا لازم ہے تاہم ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان پر ٹیکس کی ادائیگی لاگو نہیں ہوتی ۔
ترجمان کے مطابق انکم آرڈیننس 2001 ء کی شق 156 میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ریفل ، لاٹری، کوئز ، پزل اور کارپوریٹ کمپنیوں کی طرف سے سیل پر دیئے جانیوالے انعامات پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے، تاہم صدر پاکستان ، وزیر اعظم وزراء اعلیٰ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے انعامات پر انکم ٹیکس آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں