نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل پاک چین گہری دوستی کا مظہر ہے ۔

انہوں نے کہا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ،سی پیک کے منصوبے پاکستان اور خطے کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے سیاحت بڑھانے اور ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے