حویلی کہوٹہ، گاؤں پلنہ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پاک فوج کی مدد سے قابو پایا لیاگیا

حویلی کہوٹہ سب ڈویژن خورشید آباد کے گاؤں پلنہ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاک فوج کی طرف سے 646 مجاہد رجمنٹ کے لیفٹیننٹ سرفراز، نائب صوبیدار ممتاز اور چوکی افسر خورشید آباد، ساتھ ہی سول سوسائٹی کے افراد نے مل کر آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ

علاقہ کی عوام نے بروقت کارروائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، تاہم اس آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے