عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہو گیا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت 190 پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ نہیں آئے اور نا ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد

عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک میری فیملی یا وکلا میں سے کوئی نہیں آجاتا تو میں کمرہ عدالت میں نہیں آؤں گا۔ خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر فیصلہ سنانے کے لیے تیسری تاریخ 13 جنوری کی دی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیانات ریکارڈ کروائے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے