9 مئی کے مقدمات: بانی تحریک انصاف عمران خان کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں