صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر، سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اندرون و بیرون ملک بھرپور آواز اُٹھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور بھارت کی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں کشمیری عوام کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور بھارت کے ظلم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا 4 جنوری کا دن کشمیری بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ، صدر آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے