اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا افتتاح
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس میں حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوچکا ہے۔ پاسپورٹ اور نادرا آفس میں مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ماضی میں پاسپورٹس آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کا اہلکار جعلی ویزے پر کینیڈا جاتے ہوئے کراچی سے گرفتار
انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ اور نادرا آفس میں اچھے طریقے سے ڈیل کیا جا رہا ہے۔ اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی بنانے کی کوشش کریں گے۔ لاہور میں بھی ماڈل آفس بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 سے 16 شہروں میں نادرا آفس 24 گھنٹے فعال رہتا ہے۔ اور اب شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جلد مل جایا کریں گے۔ پاسپورٹ آفس میں مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے سہولیات مہیا کرنا سب سے اہم ہے۔ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ آفس سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں