سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے کوٹہ ختم
سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے کوٹہ ختم کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فوتگی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی اس طرح کا فیصلہ کرچکی ہے۔ صرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ سپریم کورٹ نے سوالات اٹھا دیے
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کا پاکستان پر زیرو اثر ہوگا: ملیحہ لودھی
پنجاب حکومت نے دورانِ سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے کوٹہ پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا تھا۔
سرکاری ملازم کی دورانِ سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔ اس ضمن میں حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں