پاکستان ریلویز کی مسلسل کامیابی اور بہتری کا سفرجاری ہے، سی ای او عامر علی بلوچ

پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مسلسل کامیابی اور بہتری کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر ٹرین آپریشنز اور مناسب اقدامات کی بدولت گزشتہ دو سالوں میں پاکستان ریلویز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں میں ریلوے کی آمدنی اور ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ اور آپریشنل اخراجات میں خاطر خواہ کمی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاکستان ریلویز نے 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ یہ آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل ہونے والی 32.9 ارب روپے کی آمدنی سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ سی ای او نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان ریلویز نے کئی سالوں کا آمدنی کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اور ان شاء اللہ اس سال بھی مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا

انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی پانچ ماہ میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود فیول اخراجات میں 13.57 فیصد کمی کی گئی، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ، سی ای او عامر علی بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلویز حکومتی ہدف 109 ارب روپے کی آمدنی کو بھی پورا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے