سندھ میں ایک بار پھر تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کی ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق 3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہوں گی، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات اور یکساں شناخت کیلئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے