توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کر دی گئی۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل ہوا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ کے پہلے کیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں