پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم
لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کی تنخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولیات دی جائیں گی: مریم نواز
نوٹیفکیشن کے مطابق حاضر سروس ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ادا کی جائے، 20 دسمبر 2024 کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں