ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی آزاد جموں و کشمیر کے وزرائے اعظم سے ملاقات

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کا بھرپور تعاون جاری رہے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس

ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر بھی موجود تھے، جبکہ سابق وزرائے اعظم اور دیگر اہم شخصیات نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے