عمران خان مذاکرات کیلئے تیار،حالات بدل سکتے ہیں:حامد رضا
سینیٹر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئےسنجیدہ ہیں، آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ نے پانچ سال جیل کاٹنے والی بات شاید اپنے لیے کہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں