قراقرم ہائی وے ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت سردیوں میں بحال
قراقرم ہائی وے ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشوں کی بدولت سردیوں میں بھی بحال کر دی گئی۔
پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی۔
2024میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے باعث قراقرم ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دنیا کی اس بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کے لئے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی تھی ۔
ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شب و روز قراقُرم ہائی وے کو سال بھر بشمول برفانی موسم کو کھلا رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ مکینیکل سنو کلیئرنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کے لیے ایف ڈبلیو نے مختلف مقامات پر ضروری میڈیکل سینٹر اور ریکوری کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔
ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔روڈ کھلے رہنے کی بدولت پاک چائنہ سیاحت اور تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں