پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کریں۔

ریاض میں منعقدہ ون واٹر کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے7 معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی

انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، سیلاب نے 2022 میں پاکستان میں تباہی مچائی۔

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے