ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول درخواست دینے کا کل آخری دن، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوگئیں اور سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہوگا۔

اسلام آباد سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کل (3 دسمبر) تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ ایران حضرت امام رضا کے روضے پر حاضری اور خصوصی دعائیں

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے