پی ٹی آئی احتجاج، گرفتار 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 191 ملزمان عدالت میں پیش، عدالت نے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور دھمیال کی حدود سے گرفتار 191 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداددہشتگردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

صادق آباد اور دھمیال سے گرفتار 35 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ منتقل کردیا گیا، جبکہ وکلا کے دلائل کے بعد 10 ملزمان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے مستعفی

عدالت نے تھانہ صادق آباد کی حدود سے گرفتار 77 ملزمان کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 3 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمے میں 69 ملزمان کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرکے 4 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے