وفاقی کابینہ میں اکثریت کی پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت
اسلام آباد: حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی ور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رائے دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیسے دے کر لایا اور پھنسایا گیا ،پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نےخود 2 بار وفاق پر چڑھائی کر کےگورنر راج کا جواز پیدا کر دیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔
کابینہ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکرگورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں