کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 جاں بحق

کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55 اور زخمیوں کی 149 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جس کے باعث افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے