بشریٰ بی بی نےعمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی،فیصل واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نےعمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا یہ لوگ ڈی چوک آئیں گے اوران کی دھلائی ہوگی، یہ ہمیشہ کی طرح کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہے، تمام صورتحال کے بعد بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی فرار ہو کر اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں