پی ٹی آئی کا قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا، پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرہ پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے۔

جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ اب اسلام آباد کے زیرہ پوائنٹ کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔

 

4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے