3پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے۔
سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے ہیں۔
عدالتی احکامات ،احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ نے چیئرمین pti پر واضح کردیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں