جی ایچ کیو حملہ:تمام نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک  جانے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پابندی عائد کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی کردی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے ۔ ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا۔ اس موقع پر وکلائے صفائی نے اعتراض کیا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ مقدمے میں 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، 23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔ حملہ کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے