کینیا میں دوسرا ماسائی ثقافتی میلہ، مقامی افراد کی بھرپور شرکت
کینیا کی سنبورو کاؤنٹی کے مقامی افراد نے دوسرے ماسائی ثقافتی میلے میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
رنگا رنگ تقریب ماسائی لوگوں کی قدیم روایات ، ثقافت اور طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کیلیے منائی گئی۔
میلہ سنبورو نیشنل ریزرو میں منعقد ہوا، جہاں روایتی رقص ، ملبوسات اور ماسائی برادری کے خوبصورت زیورات کی جھلک نے شرکا کو مسحور کیا۔
ماسائی، کینیا کی اُن چند کمیونٹیز میں سے ایک ہے جو آج بھی اپنے قدیم رسم و رواج اور طرزِ زندگی کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں، ماسائی سنبورو کے ثقافتی تشخص کا اہم حصہ ہیں۔
گائے، بکریاں، بھیڑیں اور اونٹ، ماسائی طرزِ زندگی کا مرکزی جزو ہیں، جو انہیں خوراک، آمدنی اور معاشرتی حیثیت فراہم کرتے ہیں۔
ثقافتی میلے کا مقصد ایک سالانہ پلیٹ فارم بنانا ہے جہاں ماسائی ثقافت کو منانے اور فروغ دیا جا سکے ۔
میلہ ماسائی ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی شرکا کے درمیان رابطوں اور تعاون کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں