وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

 

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال پر عام تعطیل کااعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 9 نومبر بروز ہفتہ اقبال ڈے کے موقع پر تعطیل ہوگی،تمام نجی و سرکاری ادارے بندرہیں گے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بینک 9 نومبر 2024ء کو بند رہے گا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے