روس کی عدالت نے ایپل پر 3.6 ملین روبل کا جرمانہ عائد کر دیا
روسی عدالت نے منگل کے روز امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر دو پوڈکاسٹس کو نہ ہٹانے پر 3.6 ملین روبل (تقریباً 36,889 امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کے مطابق ان پوڈکاسٹس میں ایسا مواد شامل تھا جسے روسی حکام نے ملک کی سیاسی صورتحال کے لیے خطرہ قرار دیا ۔
گزشتہ چند سال میں روس نے متعدد غیر ملکی کمپنیوں پر مواد نہ ہٹانے پر جرمانے عائد کیے ہیں، جسے ناقدین روسی حکومت کی جانب سے مغربی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اثر و رسوخ محدود کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ روسی حکومت کی جانب سے غیر ملکی ٹیک کمپنیوں کو مواد کی پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے
تاکہ ملک میں معلومات پر کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں