شادی کی تقریب میں مدعو مقامی فنکارہ کیساتھ 3 افرادکی مبینہ اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کو شادی میں معاوضہ دیکرپرفارم کیلئے مدعوکیاگیاتھا۔ خاتون کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب کا فنکشن جاری تھا کہ ملزم پولیس کے چھاپے کاکہہ کر اسے وہاں سے لے گیا اورساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کانشانہ بنایا۔

پولیس نے تین ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید ملے گی تاہم ابتدائی تفتیش میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے