کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
قبائلی ضلع کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔
پولیس کے مطابق کرم کے علاقے زیمشت خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں