بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات
بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن اپنی اپنی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ مسودہ ایک دوسرے کو پیش کریں گے۔
بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن کے آئینی عدالت کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔مولانا فضل الرحمن آج بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد کل نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو جلد مکمل کرنے کے لیے پارٹی عہدیداران کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں