تحریک انصاف احتجاج ملتوی، عمران خان کے ذاتی معالج اڈیالہ جیل پہنچ گئے
احتجاج مؤخر کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ کرائے جانے کی بات ماننے کے بعد ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے طبی معائنہ کروانے کی شرط مانے کی بنیاد پر آج اپنا لاہور میں ہونے والا احتجاج مؤخر کیا تھا۔
حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور ان کا طبی معائنہ بھی کریں گے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے، وہ اڈیالہ جیل کے باہر ہی موجود ہیں۔
پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں