سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تربت شہر میں ایک بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے تربت کو بڑی تباہی سے بچایا، جس کا وزن 280 کلو گرام تھا۔دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا مقصد تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا تھا۔

سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔دفاعی ماہرین نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عزم کو ثابت کرتا ہے کہ وہ ملکی دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔دفاعی ماہرین نے یہ بھی عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں