حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ ،احتجاج ملتوی کرنے کامشورہ
وفاقی حکومت کے نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سے رابطہ کرکے احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لے لیں، ریڈ زون کی حساسیت کے پیش نظر وہاں عوامی اجتماع سے گریز کیا جائے ۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے شیڈول کے مطابق احتجاج کرے گی ۔ راستوں کی بندش قابل مذمت اور اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی رکاوٹیں ہٹائی ہیں ۔ کنٹینرز،آنسو گیس اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ پی ٹی آئی کارکنان احتجاج میں شراکت کیلئے پرجوش ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں