حسن نصر اللہ کی موت خطے کے لئے ضروری تھی، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ کی شہادت کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ حسن نصراللہ کی موت خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ضروری تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مستقبل میں مزید خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ ایک دہشت گرد تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حسن نصراللہ کو ہزاروں اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کی جنگ لبنان کے شہریوں سے نہیں ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہے اب جنگ بند ہو جانی چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے حسن نصراللہ کی موت کو بہت سے متاثرین کے لیے ’انصاف پر مبنی اقدام‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ان متاثرین میں ’ہزاروں امریکی، اسرائیلی اور لبنان کے شہری شامل ہیں۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ’حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور کسی بھی ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ‘ کے خلاف اپنے دفاع کے لیے اسرائیل کے حق کی ’مکمل حمایت‘ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے