نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی ۔

اسحق ڈار نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہاجبکہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں