کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات پر معطل
کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کردی گئی۔آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کردی گئی جب کہ پشاور سےکوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل بھی منسوخ کرد ی گئی ہیں۔
دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کےلیے جعفرایکسپریس کل منگل کو معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔ گزشتہ روز مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں