چینی وزیراعظم لی کی چیانگ آج سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے، چینی سعودی مشترکہ کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم لی کی چیانگ کریں گے ۔
سعودی عرب میں چینی سفارت خانہ نے چینی وزیراعظم کی سعودی عرب دورے کی تصدیق کی، سعودی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ چینی سعودی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔
چینی وزیراعظم اورسعودی ولی عہد اعلیٰ سطحی چینی سعودی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، وزیراعظم لی کی چیانگ نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے،جس کے بعد جمعہ کو دورے کا اختتام ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں