ترنول کے بعد پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف نے ترنول کے بعد لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کے مطابق پی ٹی آئی اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر مرکوز رکھے گی، اسلام آباد جلسے کے بعد لاہور جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کااعلان کیا تھا تاہم آخری وقت پر ترنول جلسہ ملتوی کردیاگیا جس کی وجہ سےکارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے