افغان طالبان کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ،اہم پوسٹوںکو تباہ کر دیا

ایک نیوز:آپریشن غضب للحق جاری ہے، ارندو، کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےارندو، کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کے دوران اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا،ان موثر حملوں اور جوابی کارروائیوں میں بزدل افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے