وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کرلیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے بتانا ہے کہ اجلاس میں کفایت شعاری اورسادگی پر مبنی تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پرحتمی لائحہ عمل طے کیا گیا اور تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔

اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت سے متعلق ہدایات صنعتی اور زرعی شعبوں پر لاگو نہ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے جبکہ سرکاری وسائل کی بچت اور توانائی کے موثر استعمال کے لیے طلب اور رسد کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی میں تعطل نہ لانے اور آن لائن کام کرنے والوں کو بلا رکاوٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے