بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر جائزہ لینےکے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیرتوانائی، وزیرمملکت خزانہ اورمختلف وزارتوں کے سیکرٹریز سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اوردیگر حکام شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی اور تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔

کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے