پی ٹی آئی سیاسی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹ کا سہارا لیتی ہے،وزیر مملکت قانون
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت فریب ہے، پی ٹی آئی سیاسی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنارکھے ہیں، سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ڈرامہ کرکے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے، پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے، عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالوورز نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں