بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف ایک نئی سازش بے نقاب ہوگئی
بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف ایک نئی سازش بے نقاب ہوگئی، کینیڈامیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پرعائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کا پاکستان کےخلاف جھوٹاپروپیگنڈاکرنا کوئی نئی بات نہیں اس باربھارتی میڈیا نےکینیڈا امریکہ کے شواہد کو بھی جھٹلا دیا۔ازلی دشمن بھارت ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں اور کینیڈامیں سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کاالزام پاکستانی ایجنسیزپرعائد کردیا۔
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجرکےقتل میں پاکستانی ایجنسی کےسابقہ افسران شامل ہیں۔ دوسری طرف کینیڈین حکومت بذات خود ’’را‘‘کےمتعدداہلکاروں کونجرقتل کیس میں گرفتارکرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں