عمران خان کا قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی ہدایت پر تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں