ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں ایف سی کے 3اہلکار شہید، 17 زخمی

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی آپریشنز کا بتانا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ ایف سی قلعے پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کارپولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کار نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں سہولت کار ہلاک ہو گیا، ایف سی قلعے پرحملے کےبعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے