محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

بانی چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف  ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے کے باعث پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ناصرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے تھے بلکہ تمام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے