جنگ کے بعد مودی کو خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ ہی نیوکلیئربلیک میلنگ کر رہاہے اور نہ اس پریقین رکھتا ہے، پاکستان کے جوہری اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی کوبلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں ، مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنےدفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے، بھارت کے اندر سےنریندر مودی کےخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خودکہہ رہے ہیں کہ مودی کا رویہ ایسا تھاکہ جنگ تک نوبت آگئی، مودی پرکانگرس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری اب تنقید کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی ناکامی ان کی اپوزیشن کے لیے ایک موقع ہے، بھارتی اپوزیشن نریندر مودی کی ناکامیوں کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت نےجس طرح دہشتگردی کی پشت پناہی کی بین الاقوامی سطح پربھی اسےناکامی ہوئی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کینیڈا اورپاکستان میں دہشتگردی کے واقعات نریندر مودی نےکرائے، نریندر مودی کے چہرے پردہشتگردی کا دھبہ لگ چکا ہے، پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان کےپاس بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں جو ہم نے عالمی فورم پر بھی جمع کرائے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں