تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ، رکن اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی کا نااہلی کی درخواستیں منظور کرلیں۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کو منظور کرلیا۔
مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں